Local Sports Events

سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے انتخابات۔حیدر لہری صدر،آصف عظیم بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب

سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے انتخابات۔حیدر لہری صدر،آصف عظیم بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب نثار احمد سینیئر نائب صدر،تہمینہ آصف چیئرپرسن، ڈاکٹر فرحان عیسی نائب صدر،ذیشان مرچنٹ جوائنٹ سیکریٹری کامیاب

کراچی۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدّت کیلئے حیدرخان لہری صدر اور آصف عظیم بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے کراچی جیمخانہ میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں جنرل باڈی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سےّدوسیم ہاشمی نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے اصغر بلوچ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کیجانب سے محمداعظم ڈار نے بحیثیت مبصّر شرکت کی منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں ملک نثار احمد ندیم سینئیر نائب صدر، تہمینہ آصف چیئرپرسن، ڈاکٹر فرحان عیسی، محمدریاض، سماویہ سمن، حمیرامغل اورسلمی فیض نائب صدور کامیاب قرار پائیں جوائنٹ سیکریٹری کیلئے محمدذیشان مرچنٹ، سیکریٹری فنانس مرادحسین، نسیم خان ایسوسی ایٹ سیکریٹری،ظہیر حسین چیئرمین امپائرنگ،ملک فرحان راشد چیئرمین کوچنگ اور عصمت اللہ خان نیازی چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے اس کے علاوہ غلام مرتضی، حاجی الہی بخش، محمدرمضان اور ایمن خان کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوا اس موقع پر ہاؤس نے گذشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی جس میں غیر ملکی ٹورنامنٹس میں شرکت کے علاوہ قومی سطح پر ہونے والے ایونٹس بھی شامل ہیں الیکشن کمشنر سےّدوسیم ہاشمی نے نومنتخب صدر حیدر خان لہری اور سیکریٹری جنرل آصف عظیم کی سافٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے کی گئی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202,698 other subscribers