Hockey Local Sports Events

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں کھیلے گئے سیمی فائینل مقابلوں میں ہاکی ٹیم اور ہاکی ٹیم نے فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، پہلا سیمی فائینل نیشنل بینک اور واپڈا وائٹ کے مابین کھیلا گیاجوکہ نیشنل بینک نے 1-3 گول سے جیت لیا.کھیل کا آغاز تیز کھیل سے ہوا،میچ کا پہلا کواٹر برابرا رہا، جبکہ میچ کے دوسرے کواٹر میں نیشنل بینک کے فارورڈ عتیق نے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی ٹیم کو برتری دلادی،تیسرے کواٹر میں نیشنل بینک کے بلال قادر نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اس برتری کو مستحکم کردیا جبکہ چوتھے کواٹر میں بلال قادرایک بار پھر فیلڈ کرنے میں کامیاب یوئے اور نیشنل بینک کو تین گول کی برتری دلا دی جبکہ واپڈا وائٹس کی جانب سے واحد گول فارورڈ شجیع احمد نے کیا.
دوسرا سیمی فائینل واپدا کلراور سوئی سدرن گیس کے مابین کھیلا گیا،جو کہ سوئی سدرن نے 1-2 گول سے جیت لیا.کھیل کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے ایکدوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیئے، میچ کے پہلے کواٹر میں علیم بلال نے گول کرکے واپڈا وائٹس کو برتری دلا دی جبکہ سوئی سدرن گیس کے مبشرنے پہلے کواٹر کے اختتام سے قبل گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا تیسرے کواٹر میں مبشر علی نے دوسرا گول کرکے سوئی سدرن ٹیم کو برتری دلا دی جوکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی.
سیمی فائینل کے مہمانان خصوصی 1984 اولمپکس کے فاتح کپتان منظور جونیئراور صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ستارہ امتیاز ملٹری تھے، معززمہماںان گرامی کا میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین آصف باجوہ بھی موجود تھے. سیمی فائینل کی رنگا رنگ تقریب میں بینڈ نے میچ کے آغاز سے قبل مارچ پاسٹ کیا ، سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور اولمپین بہت بڑی تعداد میں موجود تھے.

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202,911 other subscribers