Hockey Local Sports Events

کراچی( ) نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قومی کھیل میں نئی روح پھونک دے گا،نیا ٹیلنٹ کھوج کر تیارکریں گے، سلیکٹرقومی ہاکی ٹیم اولمپین ایاز محمود

کراچی( ) نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قومی کھیل میں نئی روح پھونک دے گا،نیا ٹیلنٹ کھوج کر تیارکریں گے، سلیکٹرقومی ہاکی ٹیم اولمپین ایاز محمود
1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ . پاکستان ہاکی کے مایہ نازسینٹر ہاف اولمپین ایاز محمود نے کہا ہے کہ 65ویں ایئر مارشل نور خان قومی ہاکی چیمپین شپ میں ٹیلنٹ نظر آرہا ہے لیکن اسکو مزید نکھارنے کی‌ضرورت ہے. قومی ہاکی چیمپین شپ کا انعقاد پی ایچ ایف کا احسن اقدام ہے، ایسے ایونٹس سے ہی کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے. پاکستان ہاکی ٹیم کے سلیکٹر اولمپین ایاز محمود نے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر اولمپین منظورجونیئرکی سربراہی میں ملک بھر سے ٹیلنٹ ہنٹ کرکے پاکستان ہاکی میں کھلاڑیوں کا پول بڑا کریں گے.تاکہ جو کھلاڑی کسی بھی وجہ سے قومی چیمپین شپ میں شرکت نہیں کرسکے انکو اپنا ٹینلنٹ دکھانے کے یکساں مواقع فراہم کئے جاسکیں. جس کے بعد ان تمام کھلاڑیوں کو قومی ہاکی کے سینئر و جونیئر کیمپس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی. چیف سلیکٹراولمپین منظور جونیئر کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اولمپین ایاز محمود، اولمپین خالد حمید اور اولمپین وسیم فیروزروزانہ کی بنیادوں پرکھلاڑیو‌ں کی بنیادی مہارت ، پھرتی، لچک اور کھیل کی تکنیک کو باریکی سے جانچ رہے ہیں.

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202,911 other subscribers