Local Sports Events

تیسری چیمپیٸنز ٹرافی T-20 لیگ کرکٹ’  حارٹ علی اور حافظ اسد کی عمدہ بیٹنگ رنگون والا فتحیاب۔

ملک ایسوسی ایٹس 8 وکٹوں شکست۔ حارٹ علی خان نے 92 رنز بناۓ اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پاۓ۔

حافظ اسد بیگ نے ناقابلِ شکست 77 رنز کی کارگر اننگز تراشی، سہیل خان کے 61، گل حسن کے49 رنز راٸیگاں۔

کراچی۔( اسپورٹس رپورٹر) فرسٹ کلاس کرکٹرز حارث علی خان کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ 92 اور باصلاحیت آل راٶنڈر حافظ اسد بیگ کی 77 رنز کی ناقابلِ شکست ذمدارانہ اننگز کی بدولت کراچی کی مضبوط اور معروف رنگون والا سی سی نے حریفٕ ملک ایسوسی کو 8 وکٹوں سے زیر کرکے تیسری آل کراچی چیمپٸینز ٹرافی T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنا کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔ مہمانِ خصوصی کپتان ملک ایسوسی ایٹس عمران ملک نے رنگون والا سی سی کے حارث علی خان کو میچ وننگ 92 رنز بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر ان کےہمراہ ہیڈ آف اسپورٹس رنگون والا رضوان حیدر اور چیف آرگناٸزر عتیق احمد بھی موجود تھے ۔المنصورہ کرکٹ گراٶنڈ گلبرگ پر کھیلے گۓ میچ میں ملک اسیوسی ایٹس سی سی نےٹاس جیت کر پہلے بیٹسمینوں کو آذمایا اور مقررہ 20 اورز میں صرف تمام وکٹیں گنواں کر 204 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ سہیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ جارحانہ نصف سینچری61 رنز صرف 26 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بماٸ، ، گل حسن نے 29 گیندوں پر 5 فلک شگاف چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا، نوید بلوچ نے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 33، عبید خان نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 32 رنز بناۓ۔ عنران علی نے 23، سعید حسن نے 28 اور توحید خان نے 48 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رنگون والا سی نے 205 رنز کا بڑا حدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حارث علی خان نے گراٶنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوۓ 44 گیندوں پر 11 خوبصورت چوکوں اور 4 شاندار چھکوں کی مدد سے 92 رنز بناۓ اور بدقسمتی سے صرف 8 رنز کی کمی سے سینچری بنانے سے محروم رہے، حافظ اسد بیگ نے ناقابلِ شکست 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور دورانِ اننگ انھوں نے 45 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 مرتبہ گیند کو باٶنڈری لاٸین کراس کراٸ اور 4 بلندوبالا چھکے بھی لگاۓ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لٸے 108 رنز کی عمدہ شراکت قاٸیم ہوٸ۔ عمران ملک نے کرنے والی دونوں وکٹیں 34 رنز کے بدلے لیں۔ مزکورہمیچ کو امپاٸرز شکیل احمد اور محمد علی نے سپرواٸز کیا جبکہ آفیشل اسکورر عمران احمد تھے۔

فوٹو کیپشن مین آف دی میچ۔

کراچی۔ خصوصی کپتان ملک ایسوسی ایٹس عمران ملک نے رنگون والا سی سی کے حارث علی خان کو میچ وننگ 92 رنز بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر ان کےہمراہ ہیڈ آف اسپورٹس رنگون والا رضوان حیدر اور چیف آرگناٸزر عتیق احمد بھی

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202,617 other subscribers