Football

فیس لیاری رمضان المبارک یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منگل کی شب ایک انتہائی اہم میچ فیوچر اسٹار اسکول اور حفیظ شہید یوتھ کے مابین سربازی فٹبال گرائونڈ سنگو لین میں کھیلا گیا

فیس لیاری رمضان المبارک یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منگل کی شب ایک انتہائی اہم میچ فیوچر اسٹار اسکول اور حفیظ شہید یوتھ کے مابین سربازی فٹبال گرائونڈ سنگو لین میں کھیلا گیا۔ میچ کے اغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو محظوظ کیا۔ اس میچ میں حفیظ شہید کی ٹیم نے نیترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔میچ کی خاص بات، حفیظ شیید ہوتھ کے اسٹرائیکر غلام شبیر کی شاندار ہیٹ ٹریک تھی جنہوں نے یکے بعد دیگرے تین گول اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار، ادا کیا بلکہ ٹورنامنٹ کا پہلا ہیٹ ٹریک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ حفیظ شہید یوتھ کی طرف سے چوتھا گول ساحل نے اسکور کیا۔ اس میچ کو دیکھنے کے سربازی گرائونڈ تماشائیوں سے مکمل بھرا ہوا تھا۔ اس میچ کو ریفری ابراہیم با،با نے سپروائز کیا۔ آج سے ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مقابلوں کا اغاز ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ فوسٹر پبلک اسکول اور ظہور شہید، یوتھ کے مابین آج رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202,045 other subscribers