Cricket

*پہلا رمضان گوبیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پاک جمخانہ 3 وکٹ سے کامیاب*

*پہلا رمضان گوبیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پاک جمخانہ 3 وکٹ سے کامیاب*

*مین آف دی میچ وقار احمد کے دھواں دھار 63 رنز، ارسلان فرزند کے چار شکار*

*عمار اقبال کے پر اعتماد 73 رنز بھی اے آئی سی سی کو شکست سے نہ بچاسکے*

کراچی: اے کے جے کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک جمخانہ نے اے آئی سی سی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے وقار احمد کی نصف سنچری اور ارسلان فرزند کے چار شکار نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بحریہ کالج کارساز کرکٹ گرائونڈ پر منعقدہ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں اے آئی سی سی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں 143 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، انکی جانب سے اوپننگ بلے باز عمار اقبال نے نصف سنچری اسکور کی وہ 73 رنز بناکر آئوٹ ہوئے انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا انکی اننگز میں 8 چھکے اور تین چوکے شامل تھے جبکہ پرویز علی نے 31 اور محمد آصف نے 12 رنز کا اضافہ کیا۔ پاک جمخانہ کے ارسلان فرزند نے 12 رنز کے عیوض چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اکبر بابر نے دو ، حارث خانزادہ، فیصل امین، شاہد ندیم اور ولید احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں پاک جمخانہ نے 144 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انکی جانب سے وقار احمد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں دس چوکے اور دو چھکے شامل تھے ، اکبر بابر 24 اور یاسر مشتاق 12 رنز کیساتھ دوسرے نمایاں رہے ۔ ابتسام شیخ کی تین وکٹیں بھی اے آئی سی سی کو شکست سے نہ بچا سکیں ۔ وقار احمد کو شاندار نصف سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ میچ کے اختتام پر پاک جمخانہ کے منیجر چوہدری اشتیاق نے وقار احمد کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ میچ میں محمد شکیل اور کامران ظہیر نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں 11 مئی کو دبئی ہاکس کا مقابلہ ہیرو کرکٹ کلب کوئٹہ سے ہوگا۔

*فوٹو کیپشن : پاک جمخانہ کے منیجر چوہدری اشفاق وقار احمد کو میں آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں ۔*

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 201,254 other subscribers