Local Sports Events

کراچی۔ میزان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فار دی بلائنڈ کے فائنل میں کراچی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ملتان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی۔ میزان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فار دی بلائنڈ کے فائنل میں کراچی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ملتان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا کراچی کرکٹ کلب فار بلائنڈ کے زیراہتمام اور میزان بینک اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں میزبان کراچی کے علاوہ ملتان اور کوئٹہ کی ٹیموں نے شرکت کی کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ (کے پی آئی) میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے غلام اکبر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 جبکہ محمد صفدر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 80 رنز بنائے جواب میں کراچی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے طاہرعلی کی ذمّے دارانہ بیٹنگ کی بدولت ٹارگٹ آخری اوورزمیں مکمل کرلیا طاہرعلی نے 92 ناٹ آؤٹ اسکور کئے شعیب خان نے 50 رنز بنائے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میزان بینک کے سینیئر ایگزیکٹیووائس پریذیڈنٹ محمدرضا نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ کھیلنے اور دیکھنے والا اسپورٹس ہے پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا بھرکے میدانوں میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا ہے بینائی کی نعمت سے محروم ہونے کے باوجود نابینا افرارد ہمارے معاشرے میں ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کررہے ہیں خصوصا ہمارے بلائنڈ کرکٹرز کی کارکردگی پر ہم سب کو فخر ہے محمدرضا کا مزید کہنا تھا کہ بینائی سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اللہ تعالیٰ نے ان میں بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں ان کھلاڑ یوں میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں پاکستان کا وقار سربلند کرنے والے بلائنڈ کرکٹرزاور آرگنائیزرز ہمارے ہیرو ہیں ہمارے بلائنڈ کرکٹرز کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انہیں بہترین انفرااسٹرکچر فراہم کیا جائے تو مستقبل میں یہ کھلاڑی ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں میں ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں کراچی کرکٹ کلب فاردی بلائنڈ کے قائمقام صدر عمران شیخ نے کہا کہ میزان بینک اور ڈی ایم سی ساؤتھ کی طرح بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور ترقی کیلئے سرکاری اداروں ودیگر پرائیوٹ سیکٹرز بھی اسپانسرشپ کیلئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی پذیرائی کی جائے تا کہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو تقریب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن آصف عظیم اور سماجی رہنما پروین آفتاب نے بھی خطاب کیا آخر میں مہمان خصوصی میزان بینک کے سینیئر ایگزیکٹیووائس پریذیڈنٹ محمدرضا نے کراچی کی ٹیم کے کپتان عبدالوہاب کوونر ٹرافی اور بیس ہزار کیش ایوارڈ جبکہ رنرزاپ ملتان کی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ دس ہزار روپے کیش کا ایوارڈ دیا گیا بی ون کیٹیگری کے شعیب خان کو ان کی شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بی ون کیٹیگری مین ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزازکوئٹہ کے احسان اللہ، بی ٹو میں ملتان کے غلام اکبر جبکہ بی تھری میں کراچی کے طاہرعلی قرار پائے۔

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202,911 other subscribers