کرکٹ

جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ دبئ کے زیراہتمام چنار سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی کٹ لانچنگ کی پر وقاو تقریب دبئ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئ

جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ دبئ کے زیراہتمام چنار سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی کٹ لانچنگ کی پر وقاو تقریب دبئ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئ جس میں سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے منیجر کپتان اور سپانسر سمیت میڈیا کے نماہندگان اور پاکستان و کشمیر کیمونٹی کی کثیر تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی کٹ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی روزنامہ جموں کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب تھے تقریب سے ٹورنامنٹ کے سپانسر راجہ محمد خان ،ساجد عباسی ،حاجی محمد عاشق خان سرداد فیض طفیل ، راشد علی علی ، امجد کبیر ،آصف کریم فاروق چیچی ،فاروق بانیاں ،راجہ مدثر ارشاد اسد خالد داود شریف اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں صدر مسلم لیگ ن راجہ عبدالجبار ،صدر پئپلز پارٹی سردار جاوید یعقوب ،وقار گردیزی ،واجد علی جے کے پی پی سمیت دیگر نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوے تقریب کے مہمان خصوصی عامر محبوب نے کہا کہ سپر سیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ کی بے مثال کاوش ہے اس ٹورنامنٹ میں لال بازار سری نگر کی ٹیم کی شرکت سے دلی خوشی ہوہی ہے دبئ جیسے مقام پر اس طرح کہ ایونٹ سے آر پار کے فیصلے مزید کم ہوں گے کرکٹ کے فروع سے شروع ہونے والی اس تقریب کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور یہ آنے والے پی ایس ایل میں کشمیر کی نماہندگی کا باعث ہوگی کاروباری برادری ی جانب سے اس ایونٹ کی حوصلہ افزاہی صحت مند کاوش ہے جسکی جس قدر تعریف کی جاے وہ کم ہے تقریب کی شرکا نے دبئ میں منعقد ہونے والے اس تاریخ ساز ایونٹ کے انعقاد پر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم ،نیرشہذاد کرکٹ اکیڈمی اور چنار ونگ کی جملہ انتظامیہ کے اقدامات کو سہرایا گیا تقریب کہ احتتام پر بہ ضابطہ طور پر ٹیموں میں کٹ تقسیم کی گہیں اور گالہ ڈنر کا اہتمام بھی ہوا تقریب میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر اشفاق احمد جیونیوز کے بیوروچیف سبط عارف نے خصوصی شرکت کی

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 202 911 other subscribers