خبریں فٹ بال

پہلا نیا ناظم آباد آل منگھوپیر انٹر اسکول فٹبال

سلمان کی شاندار ہیٹ ٹرک سے ینگ اسکالر  اکیڈمی سرخرو۔

ک  APMSA کے 6-0 سے ہوش اُڑادیٸے۔ مین آف دی میچ سلمان گل نے اپنی پہلی اور ایونٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول کیۓ۔

براٸیٹ اسٹار نے دی میگنس اسٹار اسکول کو 1-0 سے فابو کرلیا۔ فیصلہ کن گول سفیان نے بنایا۔ ینگ اسکالر کے فہیم اورفاروق نے بھی ایک ایک گول کیا۔

کراچی۔ ( کراچی اسپورٹس رپورٹر) ینگ اسکالر اکیڈمی اور براٸیٹ اسٹار اسکول نے بالتریب APMSA کو 6-0 اور دی میگنس اسٹار اسکول کو1-0 سے زیر کرکے  پہلے نیاناظم آباد آل منگھو پیر انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ 2019  میں اپنے اکاٶنٹ میں پورے پواٸنٹس جمع کرالیۓ ۔ فاتح ینگ اسکالر اکیڈمی کے اسثراٸیکر سلمان گل نے اپنی پہلی اور مجموعی طورپر ایونٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک بنانے بنانے کے ساتھ ساتھ 5 اسٹار اسکول کے جنیدخان کے 4 انفرادی گول کا اور ان کی ٹیم نے سب سےزیادہ 6 گول کا ریکارڈ بھی برابر کرڈالا۔ مہما نِ خصوصی سرنور نے سلمان گل کو خوبصورت ہیٹ ٹرک بنانے پر مین آف دی میچ ایورڈ دیا۔جبکہ براٸیٹ اسٹار اسکول کے سفیان کو اپنی ٹیم کے لیٸے میچ وننگ شاندار گول بنانے  پر  مہمان خصوصی سر خورشید عالم نےمیچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔ ایونٹ میں آج مزید 2 میچیز کھلیے جاٸینگے۔ نیا ناظم آباد کے خوبصورت فٹبال اسٹڈیم میں جاری ایونٹ کے گروپ»C» میں ینگ اسکالر اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے میچ آغاز ہی سے حریف APMSA کو مسلسل دباٶ میں رکھا جبکہ چھٹے ہی منٹ میں فہیم نے شاندار گول کرکے 1-0 کی برتری دلادی   اسکورنگ کا آغاز کیا۔ جس کے بعد سلمان گل کروٹ بدلی اپنے شاندار اور یادگار کھیل اور قابلِ دید بال کنٹرول  کے باعث کھیل 11ویں، 14ویں، 17ویں اور 19ویں منٹ میں نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک بناٸ بلکہ نیا ناظم آباد فٹبال اسٹڈیم گول کی بارش کردی اور ینگ اسکالر اکیڈمی کی برتری کو 5-0 سے مستحکم بھی کیا۔ ان ناقابلِ یقین لمحات میں ایسا لگ رہا تھا ک جیسے ان کے سامنے گول کیپر ہی نہیں ہٕٕے۔ اس موقع پر ٹیموں کے سپوٹرز اور اسکول پرینسپلز اور شاٸقین فٹبال کی بڑی تعداد نے میچ کے ہیرو سلمان گل کو حیران کردینے والے کھیل پر دل کھول کر دادو تحسن پیش کی۔ اور کھیل کے پہلے دورانیہ کا اختتام فاتح ٹیم کی 5-0 کی برتری پر ہی ہوا۔ کھیل دوسرے دورانیہ کے 12 ویں منٹ میں فارروق نے گیند کو جال تک پہنچا کر برتری کو 0 – 6 کردیا اورمیچ کا اختتام اسی اسکور ہر ہوا۔ گروپ «A» میں براٸیٹ اسٹار اسکول نے مدمقابل دی میگنس اسٹار اسکول کو 0 -1 کی اسکور لاٸین سے مات دے کر اپنا کھاتہ 3 پواٸینٹس سے کھولا۔ فاتح ٹیم  نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹراٸیکر نسفیان نےحریف ٹیم کے دفاع کو توڑا اور 8 ویں منٹ می گیند کو جال میں جانے ہر مجبور کرکے اپنی ٹیم  0 -1 کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک قاٸیم رہی اور اسطرح براٸیٹ اسٹار اسکول نے بھی 3 پواٸنٹس اپنے اکاٶنٹ میں درج کرالیۓ۔ مزکورہ میچوں  ریفری نصیرالدین پپو کے ماٶنین میں محمد کلیم، سنیل ولی اور شامل تھے۔فورتھ آفیشل شاہزیب جبکہ میچ کمیشنر محمد شبیر تھے۔

کراچی۔ مہمانِ خصوصی سر نور نے ینگ اسکالر اکیڈمی کے سلمان گل کو شاندار  ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول بنانے پر مین آف دی میچ ایورڈ دے رہے ہیں۔

کراچی۔ مہمانِ خصوصی سر خورشید عالم  براٸیٹ اسٹار اسکول کے سفیان کو اپنی ٹیٹم کا واحد اور فیصلہ کن شاندار گول بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دے رہیں۔

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 195 430 other subscribers