پی ایس ایل 2018-19 کرکٹ

برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کی مکمل تفصیل جانیے

پاکستان سپر لیگ فور کے انعقاد سے قبل تمام چھ فرنچائزز نے اسکواڈ میں برقرار رکھے جانیوالے اپنے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ۔ بوم بوم شاہد آفریدی کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ نہیں ، اور ان کی نئی ٹیم کا فیصلہ بیس نومبر کو ہوگا ۔ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کٹیگری میں محمد عامر، کولن منرو اور بابراعظم کو شامل کیا ہے جب کہ ڈائمنڈ میں کولن انگرام، عماد وسیم اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ ۔ پشاور زلمی نے پلاٹیمنیم کٹیگری میں وہاب ریاض اور حسن علی کو برقرار رکھا ہے جبکہ ڈیرن سیمی اور کامران اکمل ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل ہیں ،۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلاٹینم کٹیگری میں لیوک رونکی شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں اور ڈائمنڈ میں آصف علی اور محمد سمیع کو جگہ ملی۔ لاہور قلندز کی پلاٹیمنم کٹیگری کا صرف فخر زمان حصہ ہیں اور ڈائمنڈ میں یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کٹیگری میں سرفراز احمد اور سنیل نارائن شامل ہیں جب کہ ڈائمنڈ میں شین واٹسن، سہیل تنویر اور محمد نواز شامل ہیں۔۔ جبکہ لیگ کی چھٹی ٹیم کی پلاٹینم کٹیگری میں شعیب ملک اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا ڈرافٹ بیس نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹیمیں اپنے دیگر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

Imran sports journalist khi

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 203 316 other subscribers