خبریں کرکٹ

سابق کپتان اظہر ون ڈے کرکٹ میں واپسی

سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا امکان مسترد کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو کھلاڑی اور فینز حیران رہ گئے تھے۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلے مگر ان کا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرکے پرانی فارم پھر سے بحال کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان کے بغیر بھی اچھی پرفارمنس کی صلاحیت رکھتی ہے۔فخر زمان کی ایشیا میں مشکلات پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور جلد فارم میں واپس آجائیں گے۔ پہلے ون ڈے کی شکست پر کہا کہ پاکستان ٹیم بائونس بیک کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری لمحات میں اچھا اسکور کیا جو جیت کا باعث بنا۔

Imran sports journalist Karachi

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 175 097 other subscribers