کرکٹ

لسٹ اے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ۔۔

 کیوی ڈومیسٹک ٹیم ناردرن ڈسٹرکٹ کے بیٹسمینوں نے ایک اوور میں تینتالیس رنز بناڈالے۔ ہیملٹن میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ون ڈے میچ میں ناردرن ڈسٹرکٹ کے بریٹ ہیمپٹن اور جو کارٹر نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کے خلاف میچ میں ایک اوور میں تینتالیس رنز بناڈالے۔ ویلیم لوڈک کے اوور میں چھ چھکے، ایک چوکا، ایک سنگل اور دو نو بالز ہوئیں۔ اس سے پہلے ڈومیسٹک ون ڈے میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا کو حاصل تھا جنھوں نے زمبابوے کے ڈومیسٹک سیزن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو اٹہتر رنز جوڑے اور ناردرن ڈسٹرکٹ کو با آسانی کامیابی دلادی۔

Sports desk Karachi

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 174 134 other subscribers