Uncategorized @ur

پشاور زلمی اور گلوبل زلمی لیگ کا پلیٹ فارم دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں کرکٹ سرگرمیوں کا مرکز

دبئی کے بعد بحرین میں بھی گلوبل زلمی لیگ کی تیاریوں کا آغاز. بحرین زلمی نے لیگ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ لگادیا

پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کی گلوبل زلمی لیگ کے لیے دنیا کے مخلتف ممالک میں زلمی کلبز نے تیاریوں کا آغاز کردیا . دبئی زلمی کے بعد بحرین زلمی نے بھی گلوبل زلمی لیگ کے کھلاڑیوں کو متحرک کردیا . بحرین زلمی کی جانب سے منامہ میں تربیتی اور کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا. جس میں بحرین زلمی سے منسلک پچاس سے زائد کرکٹرز شریک ہوئے. ان نوجوان کرکٹرز کو بحرین کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اشرف بیگ اور عظیم الحق نے کوچنگ اور ٹپس فراہم کی .گلوبل زلمی کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں بحرین زلمی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. اس کے علاوہ گزشتہ دو سالوں کے دوران بحرین زلمی کے پلیٹ فارم سے بحرین میں تین کرکٹ ٹیموں کی تشکیل اور بحرین کرکٹ لیگ کا انعقاد بھی کیا گیا.

گلوبل زلمی لیگ کے بارےمیں:

پشاور زلمی پاکستان کی پہلی اور واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جس کے فین کلبز دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں قائم ہے. ان فین کلبز کے ساتھ دنیا بھر میں زلمی کے رجسرڈ کلب کی تعداد تیس سے زائد ہوچکی ہے. گلوبل زلمی لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز دوہزار سترہ اور دو ہزار اٹھارہ میں منعقد ہوچکے ہیں .لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا .

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

Add Comment

Click here to post a comment

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 174 134 other subscribers