علاقائ کھیل

کراچی گرلز نیٹ بال کپ۔ انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگری میں حبیب گرلز اسکول اور سٹی اسکول پی اے ایف نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی گرلز نیٹ بال کپ کے تیسرے روز سیمی فائنلز میچز کھیلے گئے جن کی تفصیل یہ ہے۔

انڈر15گرلز:
پہلے سیمی فائنل حبیب گرلز اسکول اور سٹی اسکول گلشن کیمپس کےمابین کھیا گیا جسے سخت مقابلےکےبعد حبیب گرلز اسکول نے 9 کے مقابلے 10 گولوں سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے, جبکہ دوسرا سیمی فائنل سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر اور کراچی گرامر اسکول کے مابین کھیلا گیا جسے سٹی اسکول پی اے ایف نے4 کے مقابلے 8 گولوں سے جیت کر فائنل کے لئےکوالیفا ئی کر کیا ہے, کل فائنل میچ حبیب گرلز اسکول اور سٹی اسکول پی اے ایف کے مابین کھیلا جائے گا,

انڈر17گرلز:
پہلے سیمی فائنل حبیب گرلز اسکول اور سینٹ جوزف اسکول کےمابین کھیا گیا جسے حبیب گرلز اسکول نے 4 کے مقابلے16 گولوں سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے, جبکہ دوسرا سیمی فائنل سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر (ریڈ) اور سٹی اسکول پی ے ایف (وائٹ) کے مابین کھیلا گیا جسے سٹی اسکول پی اے ایف(ریڈ) نے1کے مقابلے 10گولوں سے جیت کر فائنل کے لئےکوالیفا ئی کر کیا ہے, کل فائنل میچ حبیب گرلز اسکول اور سٹی اسکول پی اے ایف کے مابین کھیلا جائے گا,

آج کے مہمان خصوصی وہاج حسین, سی ای او ویلز گروپ اور جیند احمد خان, رجسٹرار سوسائٹی تھے اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں, سکیرٹری محمد ریاض اور سندھ نیٹ بال کے سکیٹری اعجازالحق بھی موجود تھے, ان میچوں کو شازیہ یوسف, عدنان غوری, صمد مسعود, قرتہ العین, یاسر جاوید, نایاب رضیہ, سکینہ مودی, یسرہ شعیب, خالد پرویز , عریب حسین اور فاحد پیرزادہ نے ان میچوں کو سپروائز کیا,
کل فائنل کھیلے جائیں گے۔

Add Comment

Click here to post a comment

Subscribe to Blog360

Enter your email address to subscribe to Blog360 and receive notifications of new posts by email.

Join 175 097 other subscribers